اردن میں زہریلی گیس کا اخراج

تازہ خبر عالمی

کم از کم 13 افراد ہلاک اور 251 زخمی

نئی دہلی : 28/جون
(زین نیوز)
اردن کی عقبہ بندرگاہ پر ایک ٹینکر سے زہریلی گیس کے اخراج کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 251 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پیر کو دیر گئے عقبہ بندرگاہ پر ایک ٹینکر کلورین گیس لے کر جا رہا تھا۔ کرین کے قریب پہنچتے ہی یہ پھٹ گیا۔ اس میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھے گئے
رہیں، محکمہ صحت عقبہ کے سربراہ جمال عبیدیت نے کہا کہ ہم شہر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اگلے احکامات تک گھروں میں رہیں۔

اگر مسئلہ زیادہ ہو تو گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بالکل بند رکھیں۔ ہمیں امید ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ ملازمین کی غلطی کے باعث پیش آیا ۔ جب سلنڈر جہاز پر لوڈ کیا جا رہا تھا۔ پھر ایک بہت زور دار دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد سلنڈر زمین پر گر گیا۔ واقعہ کے وقت اس بندرگاہ پر تقریباً 25 ٹن کلورین گیس ذخیرہ کی گئی تھی۔

وزیراطلاعات فیصل السبل نے فیلڈ ہسپتال بنایا : ہم نے فوری طور پر فیلڈ ہسپتال بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ عقبہ کی آبادی تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار ہے۔ یہاں سے کچھ فاصلے پر اسرائیل کا شہر الات ہے۔ اس کی آبادی 50 ہزار ہے۔ دونوں شہر سڑک کے ذریعے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے حالات کو قابو میں کر لیا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

سرکاری ٹی وی کے مطابق، سٹی ہیلتھ حکام نے رہائشیوں سے اپنی کھڑکیاں بند کرنے اور گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا۔

سول ڈیفنس سروس نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ خصوصی ٹیمیں ابھی بھی اس لیک سے نمٹ رہی ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ عقبہ میں انخلاء کے طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، وزیر اعظم بشیر الخصاونہ عقبہ پہنچے اور ایک ہسپتال کا رخ کیا جہاں کچھ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔