الائنس ایئر کا طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے نیچے اتر گیا۔55 مسافر سوار تھے

تازہ خبر قومی

نئی دہلی :12؍مارچ
(زین نیوز)
انڈیا الائنس ایئر کا ATR-72 طیارہ جس میں 55 مسافر سوار تھے ہفتہ کو جبل پور کے رن وے سے اتر گیا۔پرواز میں 54 افراد سوار تھے۔
جبل پور کے ڈمنا ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی دہلی-جبل پور فلائٹ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر زمین پر اتر گئی کرشماتی طور پر تمام مسافر بچ گئے۔

ایئر لائن نے کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں ایئرپورٹ فائر بریگیڈ اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ یہ واقعہ دوپہر 1.30 بجے پیش آیا۔ پرواز نے دہلی سے صبح 11.32 بجے اڑان بھری تھی۔

اطلاعات کے مطابق ہوائی جہاز نے رن وے کو اوور شاٹ کیا جسے ایوی ایشن کی زبان میں رن وے ایکسرسن کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب پرواز ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل جاتی ہے۔ طیارے کے لینڈنگ گیئر اور ونگ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں

ایئرپورٹ انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا اور تمام مسافروں کو لاؤنج میں لے گئے۔، فی الحال ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔