چینائی:10؍فروری
(پریس ریلیز)
انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی تشکیل کردہ "آل انڈیا فیڈریشن فار سوشل جسٹس” (All India Federation for Social Justice) کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کی طرف سے ای ٹی محمد بشیر ایم پی اور کے نواز غنی ایم پی نمائندگی کریں گے۔
تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کواس کی اطلاع انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین اور قومی جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی نے ایک مکتوب کے ذریعہ دی ہے۔ مکتوب میں تمل ناڈو وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کو دلی مبارکبا ددیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں 2فروری 2022کو آپ کا خط موصول ہونے پر خوشی ہوئی جس میں آپ نے انڈین یونین مسلم لیگ کو آل انڈیا فیڈریشن فار سوشیل جسٹس میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
ہندوستان کے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر، آپ نے اعلان کیا کہ دراوڈا مننیٹڑا کژگھم (ڈی ایم کے) قومی سطح پر وقافیت اور سماجی انصاف کے اصولوں کے حصول کی خاطر آل انڈیا فیڈریشن فار سوشل جسٹس تشکیل دے رہے ہیں۔ اس اعلان کا خیر مقدم کرنے کیلئے ہم خیال سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ تعریفی تقریب میں انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بیشر نے شرکت کی۔
آل انڈیا فیڈریشن فار سوشل جسٹس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے نمائندوں کے طور پر ای ٹی محمد بشیر ایم پی اور کے نوازغنی ایم پی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہورہی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 14فروری 2022کو کوژی کوڈ، کیرلا میں ہونے والا ہے۔
آل انڈیا فیڈریشن فار سوشل جسٹس کی جانب سے تیار کئے جانے والے اقل ترین ایکشن پلان میں، ہم انڈین یونین مسلم لیگ کے مطالبات پر فیصلہ کرکے آپ کے توجہ کیلئے ارسال کرین گے۔ ہم آپ کے تشکیل کردہ آل انڈیا فیڈریشن فار سوشل جسٹس کی مکمل کامیابی کیلئے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔
