امریکہ میں خاتون ڈاکٹر کو ہندوستانی نژاد ڈاکٹر نے گولی مارکر ہلاک کردیا

تازہ خبر عالمی

واشنگٹن29؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
امریکہ کے ایک دواخانے میں افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں ہندوستانی نژاد ڈاکٹر نے اپنی ساتھی خاتون ڈاکٹر پر فائرئنگ کرکے ہلاک کردیا بعد ازا ں خود بھی فائرئنگ کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ٹیکساس میں پیش آیا یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔پولیس نے بتایاکہ ہندوستانی نژاد 43سالہ بھرت کمار نرومنچی نامی بچوں کو ڈاکٹر کے کینسرمیں مبتلاہونے کی تصدیق ہوئی تھی ڈاکٹر وں نے انھیں یہ بتایا تھاکہ وہ زیادہ دن زندہ رہنے والے نہیں ہیں جس کے بعد سے ڈاکٹر بھرت کمار مایوس اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگیا تھا۔دو دن قبل اس نے اپنے کام کے مقام آسٹین میں واقع چلڈرنس میڈیکل گروپ ہاسپیٹل گن کے ساتھ پہنچا جہاں اس نے اسکے ساتھ کام کرنے والے چند ایک ڈاکٹرس کو گن سے دھمکایا اور اسکی معاون ڈاکٹر کیتھرین لنگڈے ڈاٹسن کے بشمول دوسروں ڈاکٹروں و عملہ کو بھی دھمکایا جس کی وجہ سے دواخانے کے پاس زائد از چھ گھنٹوں تک حالات کشید ہ ہوگئے ۔کیھترین کے ماسوا اس نے دوسروں کو دواخانے سے باہر جانے کی اجازت دی تمام کے باہر جانے کے بعد اس نے خاتون ڈاکٹر پر فائر کرکے ہلاک کردیابعدازاں خود بھی اپنے آپ پر فائرئنگ کرکے ہلاک ہوگیا ۔