امریکی خاتون قانون ساز الہان ​​عمر کا پاک مقبوضہ کشمیر کا دورہ

تازہ خبر عالمی

بھارت کا شدید اعتراض ۔کہا ‘’’تنگ نظر سیاست‘‘

نئی دہلی : 22؍اپریل
(اے ایم این ایس)
امریکی خاتون قانون ساز الہان ​​عمر نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کا دورہ کیا۔ ہندوستان نے ان کے دورے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ہندوستان نے جمعرات کو امریکی خاتون قانون ساز الہان ​​عمر کے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر اپنا اعتراض درج کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنگ نظری کی سیاست کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں امریکی خاتون قانون ساز الہان ​​عمر کے دورہ پاکستان پر کڑی تنقید کی ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن اس وقت پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ باغچی نے کہا کہ ہم نے ان کے (الہان ​​عمر) کے ہندوستانی مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے علاقے کے دورے کی اطلاعات دیکھی ہیں، جو اس وقت پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی ایسا سیاستدان اپنی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتا ہے تو یہ اس کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس سلسلے میں ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دورہقابل مذمت ہے۔ باغچی سے الہان ​​عمر کے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اس ملک میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ دہشت گردانہ حملوں کی اطلاعات دیکھی ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ ہم وہاں کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی باغچی نے کہا کہ ہمیں جاپان اور اس کے پڑوسی ممالک کے لیے ہندوستان سے انسانی ہمدردی کا سامان لینے کے لیے ممبئی میں اترنے کی اجازت کے لیے درخواست موصول ہوئی تھی۔ ہم نے کمرشل ہوائی جہاز کے ذریعے سامان لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ ڈیموکریٹک کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کا اس ہفتہ  پاکستان کا سفر ریاستہائے متحدہ کی حکومت کی طرف سے سپانسر نہیں ہے۔