حیدرآباد۔14جنوری
(ای۔میل)
تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن(ٹی ایس میسا )کے نمائندہ وفد نے ریاستی وزیر تعلیم مسز سبیتا اندراریڈی سے ملاقات کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ میں TRT TMRIES PGT & TGT کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاہم اردو میڈیم کی بیشتر جائیدادوں کو ایس سی ‘ ایس ٹی کےلئے محفوظ کیا گیا۔دراصل بات یہ ہے کہ ایس سی اور ایس سٹی امیدواروں میں اردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ نہیں پائے جاتے جس کی وجہ سے یہ جائیدادیں اب بھی مخلوعہ ہیں لہذا ریاستی حکومت اردو میڈیم کی جائیدادوں پر نافذ العمل تحفظات کو ہٹاتے ہوئے اہل اردو میڈیم امیدواروں کا تقرر عمل میں لائیں۔وزیر تعلیم مسز سبیتا اندرا ریڈی نے وفد کی بغور سماعت کی اور ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ایم اے فاروق احمد اسٹیٹ صدر اور محمد توفیق الرحمن موجود تھے۔
