آئیرش کے طریقہ کے تحت مختصر وقفہ میں راشن کی فراہمی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال :5؍فروری
زین نیوز
جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع جگتیال کی تمام عوامی تقسیم کی دکانوں کے ذریعہ آئیرش کے طریقہ کے تحت کم وقت میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔آج بروزجمعہ ضلع کلکٹر نےلنگم پیٹ ، تپنا پیٹ گرام پنچایتوں میں موجود مختلف راشن کی دکانوں میں چاول اور دیگر غذائی اشیاء کی فراہمی کے طریقہ کار کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تکنیکی وسائل کی مدد ہی سے آسانی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ راشن کی فراہمی کی جاسکتی ہے۔اس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے آئیرش کے طریقہ کو متعارف کیا گیاہے۔جاریہ ماہ سے ہی متعارف کردہ نئی تکنیک آئیرش ( آنکھوں کی شناخت) کے طریقہ کے تحت راشن کی فراہمی کاجائیگی۔راشن کارڈ میں موجود افراد میں سے کسی ایک کے آئیرش یا آدھار کارڈ کا لنک ہونا لازمی ہے۔آئیرش کے طریقہ میں کسی قسم کے مسائل درپیش ہونے پر ان افراد کے آدھار کارڈ اوٹی پی( ون ٹائم پاس ورڈ)کے طریقہ کے تتی راشن کی فراہمی کی جائیگی۔نئے فون نمبر حاصل کرنے والے،پرانے نمبر کے کام نہ کرنے پر اور آئیرش کام نہ کرنے پر ہی افراد می-سیوا مراکز سے رجوع ہوکر آدھار کورڈ سے فون نمبر کو منسلک کروالیں ۔مابعد انھوں نے آئیرش کے طریقہ سے متعلق مستحقین کے درعمل کو دریافت کیا