اگسٹ میں حکومت تلنگانہ راشن کارڈ پر 15 کلو چاول کی مفت فراہمی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال4/اگسٹ
(زین نیوز)
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ سیول سپلائی ،جگتیال چندن کمار نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ہر ماہ راشن کی دکانوں پر فی کس ایک روپئے کی قیمت پر فی کیلو چاول فراہم کیا جاتا ہے۔

تاہم حکومت تلنگانہ کے فیصلہ کے مطابق ماہ/اگسٹ میں راشن کارڈ گیرندوں کو مفت چاول کی فراہمی کی جائینگے۔جسکی تفصیلات اس طرح ہیں ۔
غذائی تحفظ (فوڈ سیکوریٹی کارڈ) کا کارڈ رکھنے والوں کیلئے فی کس 15 کیلو چاول کی مفت فراہم کیےبجائینگے
جبکہ انتودیا کارڈ رکھنے والوں کو 35 کیلو کے علاوہ 10 کیلو چاول کی مفت فراہمی ،انا پورناکارڈ رکھنے والے افراد کیلئے 10 کیلو چاول کی فراہمی کے ساتھ مزید 10 کیلو چاول کی مفت فراہمی،غذائی تحفظ کا کارڈ(جو حال ہی میں نیا جاری کیا گیا) فی کس ایک فرد کیلئے 10 کیلو مفت چاول کی فراہمی،

شکر انتودیا کارڈ رکھنے والوں کیلئے ایک کیلو 13.50 قیمت پر فراہم کی جائیگی۔
مندرجہ بالا بیان کردہ تفصیلات کے مطابق بتاریخ 03/ اگسٹ /2021 سے 15/ اگسٹ /2021 تک راشن کی دکانوں پر چاول کی فراہمی کی جائیگی۔

چنانچہ راشن کی دکانوں کے ڈیلروں سے اپیل کی جاتی ہیکہ کوویڈ – 19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل آوی اور وقت لحاظ کرتے ہوئے چاول کی تقسیم عمل میں لائیں ۔