حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب دامت برکاتہم کاکاماریڈی میں خواتین کے تربیتی اجتماع سے خصوصی خطاب
کامار یڈی
( پریس نوٹ )
دینی تعلیم واسلامی تربیت کیلئے مدارس اسلامیہ سے اپنے آپ کو وابستہ کریں دعوت و تبلیغ کی مبارک محنت میں لگیں۔گمراہ اور باطل عقائد و نظریات کے حامل افراد پریشان حال افراد کو نشانہ بنا کر دین اسلام سے دور کر رہے ہیں
ان خیالات کا اظہارمدرسۃ الصالحات اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں منعقدہ خواتین کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعید اکبر صاحب دامت برکاتہم خطیب جامع مسجد نظام آباد نے کیا، بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایمان کی پختگی دین اسلام کی بنیادی معلومات کو حاصل کرنا اہل علم سے تعلق رکھناکسی بھی دینی کام کو اہل علم سے پوچھ کر عمل کرنے پر ہی ممکن ہے اپنے ایمان کی پختگی کے لئے اللہ کے ذکر و مراقبہ کا اہتمام کریں ایمان مضبوط ہوگا تو باطل حملہ آور نہیں ہونگے

مفتی عمران خان قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے فتنہ فیاضیت کی چال بازیوں سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ بھولے بھالے خواتین اور بیمار افراد کو نشانہ بنا کر فیاضی لوگ اپنے چنگل میں اعمال پر محنت کا نام دے کر پھنسا رہے ہیں۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مدرسہ وصدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ جہاں جہاں علمائے کرام دینی اجتماعات کر رہے ہیں اور دعوت و تبلیغ کے اجتماعات ہو رہے ہیں
ان سے استفادہ فرمائیں اپنے گھر کے ساتھ محلے کے خواتین کی فکر کریں بالخصوص مدرسے کے فارغ عالمات و داعیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دین و ایمان میں پختگی کے ساتھ اپنے پڑوسیوں کے ایمان و اعمال صالحہ میں اضافہ کرنے کی فکر کے سلسلے میں ہفتہ واری پروگرام منعقد کریں
مدرسہ کی جانب سے اسی طرح مجلس تحفظ ختم نبوت کمیٹی کی جانب سے مختلف محلوں میں دینی اجتماعات اور مستورات کی تعلیم و تربیت کا نظم کیا جارہا ہے اس سے بھرپور استفادہ کریں
حضرت مفتی سعید اکبر صاحب کی دعا پر تربیتی اجلاس اختتام پذیر ہوا حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی حافظ محمد تقی الدین منیری حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی مفتی محمد ریحان قاسمی الحاج سید عظمت علی جنرل سیکرٹری محمد عبدالرحمن نے انتظامات میں حصہ لیا طالبات ومعلمات مدرسۃالصالحات کاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا
