جگتیال:23؍اگسٹ
(زین نیوز)
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ فراہمی روزگار ،جگتیال ستما ں نے اپنے صا فتی بیان میں بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانان کیلئے مدت کے اختتام کے بعد روزگار پر مبنی ایمپلائیمنٹ کارڈس کی بحالی کیلئے موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
سیکریٹری برائے محکمہ فراہمی روزگار ، تلنگانہ کے احکامات کے مطابق جن افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر ایمپلائمنٹ کارڈ کی تجدید نہ کی ہو،جنکی عمر 45 سال مکمل ہوچکی ہو،معیاد کے اختتام پر ایمپلائمنٹ کارڈ کی تجدید کروالیں ۔ http://employment.telangana.gov.in ویب سائیٹ میں امیدوار اپنے اورجینل ایمپلائیمنٹ کارڈ،اورجینل ایس ایس سی میمو،اور ذات سے متعلقہ سند کو آن لائن اپ لوڈ کریں۔
جسکی آخری تاریخ 31/ڈسمبر/2021 ہے۔جسکے بعد کارڈس کی تجدید نہ کی جائیگی جوکہ آخری موقع ہوگا۔آپکے کارڈ کا نمبرکو آن لائن اپ لوڈ کرنے کے بعد کارڈ نہ دکھائی دینے پراورجینل ایمپلائمنٹ کارڈ،تعلیمی قابلیت سے متعلقہ میمو،کو آن لائن اپ لوڈ کی جائے،
آن لائن میں کارڈ موجود ہونے پر رینیول کے آپشن پر کلک کریں۔مزید تفصیلات کیلئے 99363357250 پر رابطہ کریں۔
