بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی گرفتار۔ عدالت نے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا

تازہ خبر جرائم حادثات

ممبئی :29؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی کو اتوار کو منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد ممبئی کی ایک عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک دن کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز این سی بی نے ممبئی میں ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ارمان کوہلی گرفتار بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد اتوار کو ممبئی کی ایک عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک دن کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز این سی بی نے ممبئی میں ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران اداکار کے گھر سے کچھ مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے پہلے حراست میں لیا گیااور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا اداکار ارمان کوہلی کے علاوہ ان کے منشیات فروش راجو سنگھ کو بھی عدالت نے ایک دن کے لیے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

بالی وڈ اداکار کی گرفتاری کے بعد این سی بی کے زونل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم نے ارمان کوہلی کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے گھر سے تھوڑی مقدار میں کوکین برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے کہ ارمان کوہلی منشیات سپلائی کرتا تھا یا کوئی اور نام اس میں ملوث ہے۔

ارمان کوہلی کی گرفتاری سے پہلے ہی کئی بالی ووڈ سلیبریٹس کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں اعجاز خان اور بھارتی سنگھ کے نام شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 28 اگست کی صبح حاجی علی کے قریب چھاپے کے دوران این سی بی نے منشیات فروش اجے راجو سنگھ کو یہاں سے پکڑا۔ اجے راجو کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس دوران اس کیس میں ارمان کوہلی کا نام سامنے آیا

۔ کارروائی کرتے ہوئے این سی بی نے اداکار ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اجے راجو سنگھ 2018 این این سی ممبئی کیس میں بھی ملوث تھا ، جہاں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھیں۔