بزم رحمت عالم کا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر جلسہ شب برأت

بین الریاستی تازہ خبر مذہبی

مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ایم پی (بہار)اور مولانا محمد احمد نقشبندی الجنیدی کی شرکت
حیدرآباد۔ 20مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کل ہند بزم رحمت عالم کا 13واں مرکزی جلسہ شب برأت 28مارچ اتوارکو بعدنماز عشا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ نزد مدینہ مارکٹ پتھر گٹی پر منعقد ہوگا۔جلسہ کی صدارت سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ایم اے مجیب صدر کل ہند بزم رحمت عالم کریں گے جبکہ حافظ محمد مظفر خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے۔
غازی ملت مفکر اسلام علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی سابق رکن راجیہ سبھا’موجودہ رکن قانون ساز کونسل بہار اور صدر ادارہ شرعیہ بہار’ پٹنہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مولانا غلام رسول بلیاوی بزم رحمت عالم کی خصوصی دعوت پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں ۔وہ شعلہ بیانی کیلئے جانے جاتے ہیں وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کی بنا راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل میں اپنی بات کو منوانے میں کامیاب رہے ہیں۔
وہ مسلمانوں کے سلگتے مسائل کو ایوانوں میں پیش کرتے ہیں ۔مولانا کی شخصیت تعارف محتاج نہیں ہے۔

مہمان مقرر ادارہ شرعیہ ‘بہار پٹنہ کے صدر بھی ہیں ۔سابقہ میں حکومت وقت کے خلاف بہار میں مولانا نے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج بلند کیا اور مسلمانوں کے مسائل پر ہمیشہ آواز اٹھانے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
وہ ایک کامیاب سیاستداں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنما کے طورپر بھی جانے جاتے ہیں۔مولانا شہر حیدرآباد کی عوام کے دلوں کو عشق رسولۖ سے منور کرنے کیلئے بزم رحمت عالم کے بیانر تلے مرکزی جلسہ شب برأت سے خطاب کریں گے جس کا دکن کی عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔

جبکہ ایک اور شعلہ بیاں مقرر مولانا شاہ محمد احمد نقشبندی الجنیدی بانی و امیر تحریک صدائے اسلام کا خصوصی خطاب ہوگا۔مولانا شہود عالم اشرفی بانی جامعہ اشرفیہ غوثیہ ناچارم’مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی مہتمم جامعہ نظامیہ’مفتی صلاح الدین نظامی امام وخطیب مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مولانا سید شاہ محمود اسد اللہ صدیقی متولی درگاہ حضرت عبدالقدیر صدیقی حسرت مہمان اعزازی ہوں گے۔حافظ وقاری محمد فہیم قادری نظامی کی قرات کلام پاک ہوگی۔جناب اسد اللہ شریف نقشبند’حافظ محمد ابراہیم’فرحت اللہ شریف’محمد شفیع خان’حافظ شعیب اور حافظ محمد منور نعت شریف پیش کریں گے۔مولانا حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیمی صدر استقبالیہ مہمانوں کا استقبال کریں گے۔محمد مصطفی خان قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔جی ایم معرا’حافظ محمد ساجد احمد قادر’حافظ عامر مصطفی’سید توصیف ہاشمی نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔