نئی دہلی،14جنوری
نمائندہ خصوصی
ہاؤزنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری، کیمیکل اور فرٹیلائز کے مرکزی وزیر سدانند گوڑا اور کرناٹک کےمعزز وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نےآج یلاچیناہلی سے سلک انسٹی ٹیوٹ میٹر اسٹیشنوں تک ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر نما میٹرو کے مرحلے -2 کے تحت 6 کلو میٹر طویل جنوبی توسیع لائن کا آغاز کیا۔ میٹرو توسیع لائن اور ایف او بی کا افتتاح آج شہر میں تیز آمدورفت اور اسمارٹ موبلٹی کے متبادلوں کو اہل بنانے کے لئے بنگلورو مشن 2022 کے اہداف کی سمت میں ایک قدم ہے۔بنگلورو میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ 2 کے تحت74 کلو میٹر طویل روٹ پر 62 اسٹیشن آتے ہیںاور اس میںچاروں سمتوں میں کل34 کلو میٹر میں مرحلہ 1 کی بینگنی اورہری دونوں لائنوں کی توسیع اور دو نئی لائنیں شامل ہیں۔ ان دو لائنوں میں 21 کلو میٹر لمبا گوتی گیرے –نیگاپرا وروٹ اور 19 کلو میٹر لمبا روڈ بومڑا سینٹرا شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ میں 3695 کروڑ روپے کی لاگت سے پورا کیا جارہا ہے۔ فی الحال یراچلی ہلی میٹر اسٹیشن سے آگے 5 نئے اسٹیشن شامل ہیں، جن کے نام ہیں- کونن کنٹے کراس، دودوکلا سینڈ ، وزار ہلی ، تھالا گٹاپورا اور سلک انسٹی ٹیوٹ۔ توسیع میں موجودہ چلنے والی24.2 کلو میٹر طویل ہری (شمال جنوبی )لائن کے جنوبی کنارے پر 6 کلو میٹر ایلی ویٹیڈ شامل ہیں۔ اس توسیع کے ساتھ این ایس کوریڈور 30.2 کلو میٹر طویل ہوجائے گا۔ ایلیوٹیڈ حصے میں 213 اسپین (پل) شامل ہیں۔ اس کامیں سپر اسٹرکچر کے لئے 1032 پائل ، 223 پیئرس اور 1998 سیگمنٹ و اسٹیشنوں میں 65 گریڈر شامل ہیں۔
