بنگلور منشیات معاملے میں تلنگانہ کے ارکان اسمبلی سے پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کا امکا ن

بین الریاستی تازہ خبر

تلنگانہ کے ارکان اسمبلی کے گردنوں میں پھندا
حیدرآباد:3؍اپریل
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
بنگلور منشیات کے معاملے میں جو سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ کرناٹک میں تفتیش کےدورا ن یہ بھی انکشا ف ہوا کہ منشیات کا ریکیٹ کے تار حیدرآباد سے بھی جڑے ہیں‘ حالیہ دنوں میں بنگلور میں ایک نائیجرین افراد کی منشیات معاملہ میں گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ پولیس کے مطابق نائیجرین افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں

پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ کنڑ فلمساز شنکر گوڑ کے ساتھ مل کر حیدرآباد کے کاروباری کلہیر ریڈی اور سندیپ منشیات کا کاروبار چلارہے ہیں اور بنگلور کے پبس‘ ہوٹلس کو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سندیپ ور کلہیرریڈی سربراہ کررہے ہیں ‘ یہی نہیں بلکہ گرفتار نائجیرین نے بھی کناڈا کے فلمساز شنکر گوڑا کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔
بنگلور پولیس نے تینوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔ سندیپ کو پہلے ہی بنگلور پولیس نے گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی ہے اور بہت سی سنسنی خیزانکشافات ہورہے ہیں‘ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ سندیپ کی جانب سے حلفیہ بیان دیا گیا ہے کہ اس نے تلنگانہ کے سیاستدانوں اور فلمی شخصیات کو پارٹیاں دی ہیںجس میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے چار ارکان اسمبلی بھی ان پارٹیوں میں شریک ہوئے تھے ۔

سندیپ کے مطابق ان چار ارکان اسمبلی نے بھی منشیا ت لی تھیں سندیپ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے ایک ایم ایل اے کے حکم پر متعدد بار کوکین بھی بھیجا تھااور تلنگانہ میں کئی مشہور شخصیات کو منشیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم ، ایسا لگتا ہے کہ بنگلور پولیس جلد ہی کلہیر ریڈی ، شنکر گوڑا اور چار دیگر تلنگانہ ارکان اسمبلی سے پوچھ گچھ کرے گیا اور انھیں جلد ہی نوٹس جاری کرے گیتاہم ، منشیات کے معاملے میں ملوث ان اراکین اسمبلی کے بنگلورمستقر پر دیگر کاروبارہیں اور وہ بنگلور جاتے رہتےہیں

تلنگانہ کے چارارکان اسمبلی میں ایک ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنےو الے نوجوانوں کی دل کی دھڑکن سےجاننے والے ٹی آریس رکن اسمبلی کے بعد وقار آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے ر ٹی آر ایس کن اسمبلی کا منشیات راکیٹ معاملہ میں تعلقات ہونے کےثبوت بنگلور پولیس کو دستیاب ہوئے ہیں اور ان ارکان اسمبلی کی گردنوں پر پھندا کسنے والا ہے