60فیصدبچوں کو اسکولوں کو روانہ کرنے سے متعلق والدین کی رضامندی کا اظہار۔وزیر تعلیم پی سبیتا اندراریڈی

بین الریاستی

28؍جنوری
زین نیوز
60فیصد والدین اپنے بچوں کو اسکولوں کو روانہ کرنے سے متعلق اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔جو اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ریاستی وزیر برائے محکمہ تعلیم پی سبیتا اندراریڈی نے واضح کیا کہ یہاں کوئی قواعد موجود نہیں تھے کہ طلباء کو براہ راست کمرہ جماعتوں میں جانے کی ضرورت ہو اور صرف والدین کی رضامندی سے ہی کمرہ جماعتوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ ریاستی وزیر نے واضح کیا کہ طلبا والدین کی رضامندی پر براہ راست کلاس میں شرکت یا آن لائن کلاسیںس سے استفادہ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بحالی کے تحت ان کو تیار کرنے کی کوشش میں بروز آج چہارشنبہ شہر کے مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر میں ضلعی تعلیمی عہدیداروں اور ضلعی انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسرز سے وزیر نے الگ الگ اجلاس منعقد کیا۔ چونکہ لاکھوں طلباء براہ راست کلاسوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ، ہم سب کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کوویڈکے وہ تمام رہنمایانہ اصولوں پر مکمل عملدرآمد کریں اور اولیائے طلباء میں اس بات کا یقین دلائیں کہ انکے بچوں کو اسکول بھیجنا محفوظ ہے۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ضلعی سطح پر تعلیمی اداروں کے انعقاد کی ذمہ داری متعلقہ اضلاع میں معائنہ کرنے والی کمیٹیوں کی ہی ہوگی۔ان کمیٹیوں کے تحت تعلیمی اداروں کے انتظام کے لئے ایک ایکشن پلان مرتب کرکے اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ وزیر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ کوویڈ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے لئے چاول اور دیگر تمام تازہ ترین غذائی اشیاء کا ہی استعمال کریں۔ وزیر نے کہا کہ طلباء کی جماعتوں میں حاضری کے پیش نظر تھرمل اسکریننگ(تپش پیما کے ذریعہ جانچ )ہر اسکول میں کی جائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کمرہ جماعتوں کو سانیٹیز کے عمل کو مسلسل جاری رکھنا چاہئے اور اس ضمن میں کوتاہی سے مسائل پیدا ہوں گے۔ چونکہ 70 فیصد نصاب کی آن لائن تکمیل کے باعث شبہات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ کے ساتھ ساتھ مابقی نصاب کی تکمیل پر توجہ دیں۔ انھوں نے حکام سے خانگی تعلیمی اداروں کے ساتھ کوویڈ کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے کیلئےبھی ہدایت دی۔ اور کہا کہ حکومت اسکولوں کی صفائی ستھرائی کے کاموں کو انجام دینے کے لئے پہلے ہی بلدی اداروں کو ہدایت دے چکی ہے اور ضلع کلکٹر اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں۔ وزیر نے زور دیا کہ آئندہ دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران طلباء کی ہمت افزائی کی کوشش کی جائے۔انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے طلباء کیلئےہر روز پریکٹیکل کلاس دوسرے کلاسوں کے اہتمام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تفصیلات کو ایک ہفتے میں واضح کیا جائیگا۔ ہر کالج میں آیسولیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ خانگی کالجوں میں بھی لازمی طور پر کوویڈ کے قواعد کی تعمیل کرنےکی انھوں نے ہدایت دی۔کالج سطح پر منصوبے بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی تاکید کی ۔ اس اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری چترا رام چندرن ، دیوسینا ، عمر جلیل و دیگر نے شرکت کی