نئی دہلی13جنوری
نمائندہ خصوصی
انڈین آئیل کارپوریشن ( ائی اُو سی) نے گاہکوں کو بکنگ کے دن ہی پکوان گیا س گھر کی دہلیز تک تتکال خدمات کی فراہمی کی کوششوں کوا ٓغاز کردیا ہے۔ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسی ایک شہر یا کسی ایک ضلع کی تتکال یل پی جی کی خدما ت کے آغاز کے لئے نشاندہی کی جائیگی۔اس اسکیم کے تحت یل پی جی بکنگ کے اندرون 30تا45منٹ میں سلنڈرکی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگایہ بات انڈین آئیل کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے بتائی۔انھوں نے کہاکہ یکم فروری سے مذکورہ اسکیم کو شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے پورے ملک میں انڈین آئیل کارپوریشن کے14کروڑ گاہک ہیں
