بہنوئی نے شک کی بنیاد پرہمشیرہ نسبتی کا قتل کردیا

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔14اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شک کی بنیاد پر بہنوئی نے اپنی ہمشیرہ نسبتی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سائبر آباد کمشنریٹ کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔

اس خصوص میں سب انسپکٹر سریش نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حبیب نگر کے ساکن سومیش راؤکی 19سالہ منجولا جو بی ٹیک کی طالبہ تھی جسکا رشتہ کا بہنوئی بھوپتی ساکن اے بی وسا پورم جو منجولا کی محبت میں گرفتار تھا ‘چند دنوں سے بھوپتی اسے دوسرے لڑکوں کے ساتھ دیکھ کر برہم ہوگیا تھا

اس سلسلہ میں دونوں میں دو دن قبل جھگڑا بھی ہوا تھا لیکن کل شام بھوپتی نے منجولا کب بات چیت کرنے کےلئے بہانے اپنے گھر طلب کیا جہاں دونوں کے درمیان اس مسئلہ پر بحث و تکرار ہوگئی اور بھوپتی نے منجولا کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور نعش کو مکان میں موجود سمپ میں پھینک کرخودکشی کی کوشش کررہا تھالیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
اس سنگین واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کوکٹ پلی کی ٹیم فوری مقام واردات پر پہنچ گئی اور منجولا کی نعش کو سمپ سے نکال کر بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ قاتل بھوپتی منجولا کی یکطرفہ محبت میں گرفتار تھا جبکہ وہ اس سے دور ہی رہا کرتی تھی۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔