یو پی میں وقف جائیدادوں کا سروے‘ مسلمانوں کے خلاف ایک اور اقدام
حیدرآباد۔ 24 ستمبر
(زین نیوز)
یونائیٹڈ مسلم فورم نے اتر پردیش میں وقف جائیدادوں کے حکومت کی جانب سے سروے کو مسلمانوں کے خلاف ایک اور اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا کہ بی ۔ جے ۔ پی اقتدار والی ریاستوں کرناٹک، آسام، مدھیہ پردیش ، اتر کھنڈ میں حکومتوں نے اتر پردیش حکومت کی طرح وقف املاک و جائیدادوں پر کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔
فورم کے ذمہ داروں نے اپنے مشترکہ بہان میں کہا کہ دیگر مذاہب کے تعلیمی و تہذیبی اداروں کو مستثنیٰ رکھا گیا صرف مسلمانوں کے ہی اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک منصوبہ بند طریقہ پر مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔وارناسی کی گیان واپی مسجد کے حوض کو تحت عدالت نے مہر بند کردیا اور فوارے کو شیولنگ کے دعوے کی پذایرائی ہورہی ہے ۔
اب عدالت نے اس دعوے کو استحکام دیتے اس پر کاربن چڑھانے کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول کرلیا ۔ ملک میں حکومت کا مسلمانوں کے خلاف کھلا تعصب اور عدل و انصاف کے مروجہ پیمانے عامۃ المسلمین کو غور و فکر کی دعوت دیتے ہیں ۔
ان ذمہ داروں نے کہا کہایک طرف ملک کے یہ حالات ہیں تو دوسری طرف آر ۔ ایس ۔ ایس کے سربراہ دینی مدارس و مسجد کا دورہ کرتے ہوئے کھلی منافقت کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکی جاسکے۔مسلمانوں کی مذہبی و تہذیبی شناخت کو ختم کرنے کھلے عام کاروائیوں کے اس پس منظر میں عامۃ المسلمین کو صبر و استقلال کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
