تلنگانہ میں دودن تک شدید ترین بارش کا انتباہ

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد۔ 5؍ گسٹ
 (زین نیوز) 
محکمہ موسمیات کے مرکز نے خبر دار کیا ہے کہ ریاست میں اگلے تین دنوں تک شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سطح کی گردش اور گرت کے اثر سے ریاست میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں ۔ 7 را گسٹ کو خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔
 عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال ، راجنا سرسلہ، بھدرادری کتہ گوڑم ،کھمم ، نلگنڈہ، سور یا پیٹ ، رنگاریڈی، میٹر چل۔ مالکاجگیری، محبوب آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈ ی‘ میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
محکمہ نے پہلے ہی آسانی الرٹ جاری کیا۔ کریم نگر ، پیدا پلی، جے شکر بھوپال پلی ، محبوب آباد، ورنگل، ہنما کونڈہ، یا دادری بھوانا گیری، رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں جمعہ کو بھاری بارش کی توقع ہے۔
 رنگا ریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی اور محبوب آباد اضلاع میں 6 را گسٹ کوشدید بارش کے لئے اور بیج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ نرمل ، نظام آباد، جگتیال ، راجنا سرسیلا، کریم نگر، پیڈا پلی، جے شنکر بھوپال پلی ، سدی پریٹ ، حیدرآباد، میٹر چل پکا جگیری اور کاماریڈی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی ۔
اس سلسلہ میں آسانی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کئی اضلاع میں 3 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے   حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چند علاقوں میں ندیاں بہہ گئیں اور کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔
دریائے موسیٰ میں پانی میں اضافہ ہوا۔ حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے جڑواں آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ٹینک کی سطح پر پہنچ گیا ہے