جمعیۃ علماء کاماریڈی کا ضلعی مشاورتی اجلاس 

تازہ خبر تلنگانہ
جمیع ذمہ داران، کارکنان وممبرانِ جمعیۃ کاماریڈی سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل
کاما ریڈی :6؍ستمبر
(پریس نوٹ)
 محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران، کارکنان وممبران کا ضلعی مشاورتی اجلاس خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی صدارت میں مؤرخہ 10/ صفر المظفر 1444ھ مطابق 8 ستمبر2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام ضلعی دفتر جمعیۃ علماء واقع مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا،
جس میں انتہائی اہم امور پر مشاورت اور لائحۂ عمل  انشاء اللہ تیار کیا جائے گا۔لہذا جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے تمام ذمہ داران، کارکنان وممبران سے اس اہم مشاورتی اجلاس میں بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔
الداعی: الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی 9618156786-9848787553