جگتیال میں بی جے وائی ایم لیڈر کی ہنگامہ آرائی

تازہ خبر تلنگانہ
راہگیروں پر حملہ ‘ پولیس کے ساتھ بدتمیزی  
جگتیال: 17؍ستمبر
(زین نیوز)
شہر جگتیال میں گزشتہ رات بی جے پی یوتھ ونگ بی جے وائی ایم کے ایک لیڈر نے نشہ کی حالات میں قومی شاہراہ نظام آباد پر ہنگامہ مچاتے ہوئے راہگیروں پر حملہ کرتا رہااورراہگیروں کے لئے پریشانی کا باعث بنا اتنا ہی نہیں بلکہ واقع کی اطلاع پر جب پولیس پہنچی تو اس نے پولیس کے ساتھ بھی گالی گلوچ کرتے ہوئے بدتمیزی کرتا رہا
تفصیلات کے مطابق بی جے پی یوتھ ونگ بی جے وائی ایم کورٹلہ ٹاؤن کے صدر پراوین نےگزشتہ رات شہر جگتیال میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ وہ نشہ میں تھا اور شہر جگتیال کے مضافات میں واقع گاندھی نگر میں قومی شاہراہ سے گذرنے والی بسوں اور لاریوں روکتے ہوئے موٹر گاڑی چلانے والوں کو روک کر پریشانی کا باعث بن رہا تھا موٹر سائیکل سواروں کی شکایت پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو پروین نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی
جب اسے بریتھ انالائز پھونکنے کے لئے اصرار کیا گیا تو وہ پولیس پر برہم ہوگیا اور پولیس والوں کو ہی پھونکنےکے لئے کہتا رہا ۔اس نے پولیس کو انگلی دیکھاتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کی ہمت کیسی ہوگئی کہ تم لوگوں نے مجھے روک لیا میں بنڈ ی سنجے کی یاترا میں شرکت کے لئے جارہا ہوں تو مجھے روک لیں گے پراوین نے ٹرایفک سب انسپکٹر ایل رام سے بحث و تکرار کی اور پولیس کو انتباہ دیتے ہوئے اپنی ران تھپتھپاتے ہوئے کہاکہ میں لوگو ں کا حال دیکھ لوں گا۔

 پراوین کی ہنگامہ آرائی دیکھ کر پولیس نے اسے گشتی گاڑی میں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ پرواین کی کار سے شراب کی بوتلیں بھی ضبط کی گئیں۔پولیس نے راوین کو پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے بعد اس کا برتھ انالائز کیا ۔ جس کی روپورٹ مثبت آئی ہے
 جگتیال پولیس نے اسکے خلاف اس کے خلاف آدھی رات کو شراب پی کر سڑک پر ہنگامہ کرنے کے علاوہ موٹرسائیکلوں راہگیروں کو پریشانی میں مبتلا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔