پولیس کی جانب سے مقدمہ درج۔ تحقیقات کا آغاز
جگتیال:2؍جولائی
(زین نیوز )
تلنگانہ ریاست کے شہرجگتیال کے محلہ ہنمومان واڑہ ‘ کے پاس گذشتہ رات ساڑے گیارہ بجے قریب چند شر پسند عناصر کی جانب سے نام پوچھ کر مسلم نوجوان محمد بشیر الدین فیصل پر حملہ کرکے زخمی کرنے کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔صدر ملت اسلامیہ جگتیال میر کاظم علی نے ڈی ایس پی جگتیال وینکٹ رمنا کو واقعہ کے تعلق سے تفصیلی طور پر واقف کرواتے ہوئے شر پسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جس کے بعد ڈی ایس پی وینکٹ نے پولیس جمعیت کےمتاثر ہ زخمی نوجوان محمد بشیر الدین فیصل کے مکان پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے بیان قلمبند کیا۔اور ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سا محمد بشیر الدین فیصل ولد محمد سلیم الدین ساکن محلہ ہزاری گذشتہ رات شانتی دواخانے میں شریک اپنی نانی
کی عیادت اور ٹفن پہنچ کر ایس کے این آر ڈگری کالج کے قریب واقعہ ایک پٹرول پمپ پر پٹرول ڈالوکر ہنمومان واڑہ سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ ہنمومان واڑہ ٹیمپل کے پاس موجود دو نوجوانوں نے زبردستی روک لیا اور ان نوجوانوں نےنام دریافت کیا اتنے میں ہی پیچھے سے ایک نوجوان نے اینٹ سے سر پر حملہ کردیا

جس کے بعد قریب آٹھ دس نوجوان جمع ہوگئے اور مسلم نوجوان کو تشدید کا نشانہ بنایا۔سر پر گہری چوٹیں آئیں اور دائیں ہاتھ کی انگلیاں زخمی ہوگیں
کپڑے پھاڑ ڈالے‘ جیب میں موجود رقم چھین لی۔فیصل نے بتایا کہ انکا سیل بھی وہیں گر گیا۔ فیصل اپنی جان بچاکر وہاں سے بھاگ آئے۔پولیس نے آج مقدمہ درج کرلیاہے لیکن ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
