جگتیال میں ہھتیاروں کی نوک پر فلمی انداز میں نوجوان کا اغواء

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال :21؍فروری
زین نیوز
شہر جگتیال میں درمیانی شب ایک نوجوان کے جان لیوا ہھتیاروں کی نوک پر اغوا کے معاملہ سے سنسنی پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ درمیانی شب نامعلوم افراد نے محلہ محبوب پورہ جگتیال سے تعلق رکھنےو الے 18؍سالہ عامر نامی نوجوان کا ہھتیاروں کی نوک پر فلمی انداز میں اغواءکرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق اغوا کاروں میں چار مرد اور ایک خاتون شامل تھے جو ایک کار کے ذریعہ مغویہ نوجوان کے مکان پہنچنے تھے وہ اپنے ساتھ تیز دھار کے لاۓ ہوۓتھے جس کی نوک پراس کااغوا کیا اور اسے جبری طور موٹر کار میں بیٹھا کر چلتے بنے۔عینی شاہدین کاکہناہے اغوا کار محلہ پہنچتے ہی مقامی افراد سے عامر کے مکان کا پتہ پوچھاتھا۔مغویہ نوجوان کے افراد خاندان نے 100نمبر پراس واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے تمام راستوں پر پولیس نےاس میں ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتےہوئےکرلیا۔اطلاع ملی ہے کہ مغو یہ نوجوان کے بھائی کا کسی لڑکی سے معشوقہ چل رہا تھا اور کل رات نو بجے سے عاشق ومعشوقہ اچانک لاپتہ ہوگئے۔ چوکسی اختیار کرتے ہوئے  عامر کاپتہ چلا کر اسےافراد خاندان کے حوالے کر دیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔