حملہ میں ملوث 57 ملزمین بشمول ضلعی صدر بی جے پی کو 15دن کا ریمانڈ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:2؍فروری
زین نیوز
ورنگل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے 57 افراد کو 15دن تک کےلئے ریمانڈ میں دےدیا جنھیں ٹی آرایس رکن اسمبلی حلقہ پرکال مسٹر سی دھرما ریڈی کے مکان پر حملہ کے الزام میں پولیس پرکال نے گرفتارکرکے آج عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس کیس میں پولیس نے ورنگل اربن کی بی جے پی صدر راؤ پدما کو ملزم نمبر ایک اور ورنگل رورل ضلع کے بی جے پی صدر کو ملزم نمبر 2 کے طورپر ماخوذ کیا۔ گرفتار شدگان میں بی جے پی کے قائدین وکارکن شامل تھے۔ بھگوا جماعت کے قائدین و ارکان نے ٹی آرایس رکن اسمبلی مسٹر دھرما ریڈی پر ایودھیا میں تعمیر کی جانے والی رام مندر کے خلاف متنازعہ بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کل ان کے گھر پر ہلہ بول دیا تھا۔ جن کی ویڈیو فوٹیج کے ذریعہ شناخت کرتے ہوئے مقامی پولیس نے پوری ریاست میں چھاپے مارتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ عدالت کی جانب سے ریمانڈ میں دینےکے بعد تمام 43ملازمین کو پولیس کے وسیع تر انتظامات کے بیچ ورنگل ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل منتقل کیا