حکومت کے خلاف اساتذہ کو اعلان جنگ کرنے کا مشورہ ۔رکن پارلیمنٹ ڈی اروند

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال9؍جنوری
زین نیوز
بی جے پی رکن لوک سبھاحلقہ نظام آباد مسٹر ڈی اروند نے تلنگانہ علاقائی ٹیچر س کے کیلنڈر کا رسم اجراء انجام دیا یہ تقریب ضلع مستقر پر واقع ایک خانگی ہاسپیٹل میں منعقد ہوئی بی جے پی رکن لوک سبھا نے اس موقع پر ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلع واری کیلنڈر کا رسم اجراانجام دیا۔بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ زعفرانی جماعت کے زیر اقتدار آنا یقینی ہے کیونکہ ریاست سے کانگریس کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے انھوں نے یونیورسٹیز تئیں کے ریاستی حکومت پر مجرمانہ لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا اور کہاکہ ان میں تقررات نام کی کوئی چیز نہیں رہی ریاست کی یونیورسٹیز میں اسسٹنٹ پروفیسر‘ اسوسی ایٹ پروفیسر ‘ اور پروفیسر س کی جائیدایں خالی ہیں اور 70فیصدتقررات ہونے ہیں جس کی وجہ سے طلباء ذہنی الجھن کا شکار ہیں اوراپنے مستقبل کو لیکر فکر مند ہیں انھوں نے ریمارکس کیا کہ ریاستی اقتدار کلوا کنٹلہ خاندان کی میراث میں تبدیل ہوگیا ہے ۔مسٹر اروند نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کی یکسوئی کے لئے وہ ساتھ دینگے اوراساتذہ برادری پر زور دیا کہ اپنی جدوجہد میں شدت کریں اوروہ بھی اس کا حصہ بنیں گے