حیدرآباد: 9؍جولائی
(زین نیوز)
مریڈ پلی کےسرکل انسپکٹر ناگیشور راؤ، جن پر ایک خاتون کے اغوا اور عصمت دری کا الزام ہےکو محکمہ پولیس نے معطل کر دیا ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے سرکل انسپکٹر کو ڈیوٹی سے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں
کمشنر پولیس آفس نے انکشاف کیا کہ ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں درج کیس کے سلسلے میں رچاکونڈہ پولیس کمشنر کی رپورٹ کی بنیاد پر سی آئی کو معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عصمت دری، مجرمانہ مداخلت، قتل اور اغوا کی کوشش اور تعزیرات ہند کے تحت اور آرمس ایکٹ کے تحت مریڈ پلی کے انسپکٹر کے ناگیشور راؤ کے خلاف ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیاہے انسپکٹر پر،ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو جسے ماضی میں اس نے گرفتار کیا تھا۔
32 سالہ متاثرہ کے مطابق، 2018 میں اس کے شوہر کے خلاف حیدرآباد ٹاسک فورس نے مقدمہ درج کیا تھا اور اس کیس کی تفتیش ناگیشور راؤ نے کی تھی۔ بعد میں، اس کے شوہر کو راؤ نے اپنے فارم ہاؤس پر ماہانہ تنخواہ پر فروری 2021 تک ملازم رکھا۔
متاثرہ کی کہانی کے مطابق، سی آئی ناگیشور راؤ نے اس مہینے کی 7 تاریخ کو رات 12 بجے ہستینا پورم میں رہنے والی ایک خاتون کی عصمت دری کی۔ انہوں نے اس کے شوہر کو سر پر مارا اور اسے بندوق سے دھمکی دی۔ بعد ازاں جوڑے کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
تاہم ابراہیم پٹنم میں کار حادثے کی وجہ سے متاثرین فرار ہو گئے اور ونستھلی پورم پولیس میں شکایت درج کرائی۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ اگر کار حادثہ کا شکار نہ ہوتی تو سی آئی انہیں مار کر کہیں پھینک دیتا۔
متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اس کے شوہر کے ہاتھوں میں زبردستی گانجے کے تھیلے ڈالے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز لیے اور دھمکی دی کہ اگر اس نے راؤ کے اہل خانہ کو اپنی بیوی کے ساتھ جنسی ذیادتی کے بارے میں مطلع کرنے کی کوشش کی تو وہ جھوٹا مقدمہ درج کریں گے۔
