حیدرآباد13جنوری
زین نیوز
حیدرآباد کے مضفاتی علاقہ کوکٹ پلی میں آج صبح زلزلہ کا ہلکا سا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے اس علاقہ کے عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی حلقہ اسمبلی میں واقعہ اسبستاس کالونی میں آج صبح25- 9 منٹ پر ایک بڑی آواز کے ساتھ دومنٹ تک زمین دھلیتی رہی جس سے مکانوں میں موجود افراد خوف کے مارے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر آسمان کے زیر سایہ کھڑے ہوگے۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
