شعراء کرام ‘ خواجہ غریب نواز‘اور مسعود رمزی ایوارڈ سے سرفراز
خواجہ غریب نواز فائونڈیشن کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد
دیوبند، 26؍ فروری
(رضوان سلمانی)
خواجہ غریب نواز فاؤنڈیشن کی جانب سے محلہ ابوالمعالی میں محفل مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت دلشاد خوشتر اور نظامت کے فرائض شاعر تنویر اجمل نے انجام دیے۔ مشاعرہ میں فاؤنڈیشن کے بانی چئیرمن ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی کو دستار باندھ کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ جبکہ فاروق نمبردار، قاری عامر عثمانی، مقیم عباسی، معین ایڈووکیٹ، تنویر اجمل ،سید نجم، کو خواجہ غریب نواز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے علاؤہ محمد نور، محمد اکرم، عارف صدیقی، ولی الزماں خان، شمیم کرتپوری، دلشاد خوشتر،عدنان انور، اعظم صابری، سہیل اکمل، سرور عثمانی، کو مسعود رمزی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مشاعرہ میں پیش کئے گئے اشعار قارئین کی نذر ہیں۔
خدا سے رات دن مانگا ہے اس کو ٭ یہی بس ایک عبادت کی ہے میں نے (اعظم صابری)
تو ابھی واقف نہیں ہے عشق کے انجام سے ٭ ایک دن جاتا رہے گا چین سے آرام سے (شمیم کرتپوری)
زندگی اب سزا نہ ہو جائے ٭ دل کسی پر فداء نہ ہو جائے (دلشاد خوشتر)
کچھ اس طرح سے مقدر لکھا گیا اپنا ٭ میں دور جا نہ سکا، وہ قریب آ نہ سکے (عدنان انور)
چراغ عشق بھی ایسا چراغ ہے یارو ٭ جو دوریوں کی ہواؤں میں جلتا رہتا ہے (شاعر تنویر اجمل)
ان کے ہونٹوں پہ نفرت کے شرارے ہیں تو کیا ٭ ہم تو نفرت کو بھی گلزار بنا دیتے ہیں (صوفی قمر الزماں قمر)
سہیل اکمل اور سرور عثمانی بھی اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرے میں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں شاکر صابری، زاہد صابری، سمیر صابری، آصف صابری، ساجد صابری، نے شاندار قوالی پیش کی۔ پروگرام میں،نجم عثمانی، نبیل مسعودی، ماہرحسن۔محمد ثاقب۔وغیرہ بھی خاص طور سے موجود رہے۔ ۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
