4لاکھ گھروں کو پانی فراہم کرنے والی واحدریاست‘مسرس ہریش راؤ اور دیاکرراوکی میڈیا کانفرنس
حیدرآباد30 :۔ستمبر
(زین نیوز)
وزیرصحت مسٹرٹی ہریش را ؤنے الزام لگایا ہے کہ مودی زیرقیادت مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ دوہرامعیار اختیار کررہی ہے ۔انہوں نے ریاست کے ہر گھر کو محفوظ پانی سپلائی کرنے کیلئے متعارف کردہ ریاستی حکومت کے باوقار مشن بھگیرتا پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈ پر ردعمل کا اظہار کیا۔
وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات مسٹر ای دیاکرراؤ اور دیگر مقننہ ارکان و عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پریش راؤ نے مرکزی وزرا کے دوہرے معیارکا مضحکہ اڑایا او رکہاکہ ایک طرف تلنگانہ حکومت کو ایوارڈس دیئے جاتے ہیں تو دوسری طرف یہ مرکزی وزر ریاست میں سیاسی پلیٹ فارمس پر تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔
اگر ان میں ہمت ہے تو مرکزی وزرا کو چاہئے کہ وہ پہلے ریاست کے لئے زیرالتوا فنڈس جاری کریں۔ان فنڈس سے مناسب طورپراستفادہ کرنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی پر ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 15ویں فائنانس کمیشن کی سفارشات کو نظرانداز کردیاجس نے ریاست تلنگانہ کوفنڈس جاری کرنے پر زوردیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی اسکیمات بشمول رعیتوبندھو، رعیتوبیمہ،1962موبائل وٹرنری کلینکس اور دیگر اسکیمات کی نقل کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکز نے یہاں تک کہ حال ہی میں ریاستی حکومت کو لکھے گئے مکتوب میں مشن بھگیرتا کو اس کے جل مشن کے لئے جذبہ قراردیا ہے ۔ہر دوسرے دن مرکزی وزیر ریاست کا دورہ کرتے ہیں اور ریاستی حکومت پر تنقیدکرتے ہیں۔
مسٹر ای دیاکرراؤ نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کی تمام رکاوٹوں کے باوجود تلنگانہ ریاست مختلف شعبہ جات میں ایوارڈس حاصل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ نے جتنے ایوارڈ س حاصل کئے ہیں اتنے ایوارڈس کسی اور ریاست کو نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست تمام محکموں میں نمبر ون ہے ۔ وزیر موصوف نے اپنے کابینی رفیق ہریش راؤ کے ساتھ حیدرآباد میں واقع مشن بھگیرتا کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹرکے چندرشیکھرراؤنے سدی پیٹ میں گھر گھر پانی کی تقسیم کا پروگرام شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی ترقی کی ستائش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو 54 لاکھ گھروں کو پانی فراہم کررہی ہے ۔ 59.94 ٹی ایم سی پانی فراہم کرنے کا سہرا ٹی آر ایس حکومت کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سوچھ بھارت کے تحت سات اور مشن بھاگیرتاکے تحت 14 ایوارڈ ملے ہیں۔
انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ نہ صرف ایوارڈ دیں بلکہ فنڈز بھی دیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ فنڈس کے معاملے میں مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو دھوکہ دیا جارہا ہے
