دوسری شادی کے دوران پہلی بیوی کی ہلچل

تازہ خبر جرائم حادثات

پولیس کی مداخلت کے بعد بھی دھوکہ سے گھر میں شادی

حیدرآباد:23؍اپریل
(زین نیوز)
بلندو پہلی بیوی کو شوہر کی جانب سے دوسری شادی کرنے کا پتہ چلا اس نے فوری اس شادی پر ہلچل مچاتے ہوۓ رکوا دیا۔ پہلے ہی اس نے پہلی بیوی کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی ۔ تفصیلات کے بموجب بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے بلندو کے سب جیل بستی علاقے میں اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔

متاثرہ جی سجاتا کے مطابق اس کا تعلق مغربی گوداوری ضلع کے کودور سے ہے۔ اس نے بلند و ٹاؤن میں سب جیل بستی کے رہنے والے ومشی کے ساتھ 2013 میں محبت کر کے2017 آندھرا پردیش کے دوار کا تروملامندر میں شادی رچالی۔اس کے چند دن بعد ان میں اختلافات پیدا ہوئے ۔ جس پر ومشی اس کو چھوڑ کر چلا گیا۔ اس پر اس نے کور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا۔

مقدمہ فی الحال عدالت میں زیر دوراں ہے۔ تاہم ، ومشی نے اسی ٹاؤن کے سب جیل بستی کی ایک رشتہ دار کی لڑکی سے شادی کی تیاری کر لی۔شادی کل صبح 9 بجے 24 امریا سنگاریYCUA کلب میں مقررتھی۔ پہلی بیوی جس کو اس کا پتہ چلا اس نے پولیس سے شکایت کی اور شادی کو روکنے کیلئے وائی سی یواے کلب پہنچی ۔ اس دوران سجاتا کی دلہن والوں کے افراد خاندان کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی۔

متاثرہ نے سوال کیا کہ جب میاں بیوی کا عدالت میں مقدمہ زیر دوراں ہے اور ان میں طلاق بھی نہیں ہوئی تو ایسے میں دوسری شادی کیسے کی جاسکتی ہے؟ اس نے اپنے لئے انصاف کی مانگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر پولیس نے اپنے عملہ کو بھیج کر متاثرہ لڑکی کو پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ متاثرہ کو بتایا چونکہ کہ مقد مہ عدالت میں زیر دوراں ہے اس لئے وہ کچھ نہیں کر سکتے ۔

اس پر یہ لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ واپس چلی گئی ۔سجا تا اور موجودہ دلہن کے افراد خاندان کے درمیان امکانی تکرار سے بچنے کیلئے شادی جو کلب میں مقررتھی اچا نک اس کا مقام تبدیل کر کے خفیہ طریقہ سے گھر میں انجام دی گئی مگر ساتھ ہی شادی نہ ہونے کی تشہیر بھی کی ۔ بعد میں سجا تا کو اس کا پتہ چلا کہ شادی ہو چکی ہے اس پر وہ پولیس اسٹیشن میں روتی رہی۔ اوراسکے ساتھ جو دھوکہ ہوا اس کی میڈیا کوتفصیل بتائی۔