بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں‘ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانےمیں مصروف
نئی دہلی: 17؍فروری
(اے ایم این ایس)
دہلی پولیس کو جمعرات کو دہلی کے پرانی سیما پوری علاقہ میں گھر سے ایک بیگ کے اندر سے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) ملا۔دہلی کو ہلانے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی ۔ شاہدرہ کے علاقہ سےخالی گھر سے دیسی ساختہ الیکٹرانک ڈیوائسز ( آئی ای ڈیز ) برآمد ہوئی ہیں۔ دہلی پولیس اور این ایس جی کا بم اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہاں رہنے والے تین چار لڑکے فرار ہیں۔ پولیس نے ان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد یہاں کس نے رکھا تھا۔سیما پوری علاقہ میں سیکوریٹی سخت کر دی گئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ "شاہدرہ ضلع میں ایک نامعلوم بیگ ملا ہے۔ دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو دوپہر 2.15 بجے بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی تھی۔ ہمیں موقع سے ایک بیگ ملا ہے اور اس کی جانچ کر رہے ہیں”۔
IED recovered from Delhi’s Old Seemapuri house, bomb disposal squad on spot
Read @ANI Story | https://t.co/HlGo6ROQhL#IED #DelhiPolice #OldSeemapuri pic.twitter.com/bFewdRmiEk
— ANI Digital (@ani_digital) February 17, 2022
دہلی پولیس اسپیشل سیل، دہلی فائر سرویس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی پولیس نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پرانی سیما پوری علاقہ میں سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ایک مشکوک بیگ کی اطلاع پر دہلی پولیس کی ٹیم یہاں پہنچی۔ واضح رہے کہ مشرقی دہلی میں دو مختلف مقامات پر لاپتہ بیگ اور بم کی دھمکیوں سے متعلق کالوں نے جمعرات کو خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔
دہلی پولیس نے سڑک پر رکاوٹیں لگا کر سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ انہیں دوپہر میں ‘مشکوک بیگ’ دیکھنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس نے این ایس جی ٹیم کو اطلاع دی۔ این ایس جی کی ٹیم وہاں پہنچی اور بیگ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس نے بتایا ہے کہ بیگ سے ملنے والا مواد آئی ای ڈی ہے
