راجیہ سبھا میں بی جے پی کی سنچری

تازہ خبر قومی

آسام تری پورہ ناگالینڈ میں شمال مشرقی راجیہ سبھا کی 4 سیٹیں جیت لیں
نئی دہلی :یکم؍اپریل
(اے ایم این ایس)
راجیہ سبھا میں پہلی بار، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ارکان کی تعداد کے لحاظ سے 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ بی جے پی اور اس کے ایک اتحادی نے آسام، تریپورہ اور ناگالینڈ سے راجیہ سبھا کی چاروں سیٹیں جیت لی ہیں۔ اسے این ڈی اے کی تاریخی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کانگریس کے لیے یہ پہلی بار ہو رہا ہے، اس کا راجیہ سبھا میں شمال مشرق سے کوئی نمائندہ نہیں ہوگا۔

بی جے پی ممبران کی تعداد بڑھ کر 101 ہو گئی ہے آسام، تریپورہ اور ناگالینڈ سے راجیہ سبھا کی چاروں سیٹیں جیتنے کے بعد راجیہ سبھا میں بی جے پی ممبران کی تعداد بڑھ کر 101 ہو گئی ہے۔ 1988 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی پارٹی کے 100 سے زیادہ لوگ راجیہ سبھا میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس جیت میں بی جے پی نے تریپورہ کی سیٹ اپنے بل بوتے پر جیت لی ہے۔ آسام کی 2 سیٹوں پر ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے پہلی سیٹ جیت لی ہے۔ جب کہ دوسری سیٹ اس کی اتحادی یوپی پی ایل نے جیتی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی پبیترا مارگریٹا اور یو پی پی ایل کی رنگرا نرزاری آسام سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ جب کہ کانگریس کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی رپن بورا اپوزیشن کے ارکان کے دوسرے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی وجہ سے الیکشن ہار گئے۔ مارگریٹا کو 46 ووٹ ملے جبکہ نرزاری کو 44 اور بورا کو 35 ووٹ ملے۔آسام اسمبلی کے تمام 126 ایم ایل ایز نے ووٹ دیا اور ایک ووٹ غلط پایا گیا ہے