جنگ کے ذمہ دار پیوٹن ہوں گے۔جو بائیڈن
نئی دہلی :24؍فروری
(اے ایم این ایس)
روس نے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے حکم کے بعد یوکرین اور دارالحکومت کیف کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بمباری کی اطلاعات ہیں۔
یوکرین نے بھی پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ روس نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔یوکرین نے کہا ہے کہ کیف پر کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔کیف کے ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا گیا ہےاورمارشل لاء کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روس کی کارروائی پر جو بائیڈن نے کہاکہ جنگ کے ذمہ دار پیوٹن ہوں گے۔
Putin has just launched a full-scale invasion of Ukraine. Peaceful Ukrainian cities are under strikes. This is a war of aggression. Ukraine will defend itself and will win. The world can and must stop Putin. The time to act is now.
— Dmytro Kuleba (@DmytroKuleba) February 24, 2022
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پیوٹن نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ یہ کارروائی یوکرین کی طرف سے لاحق خطرات کے جواب میں کی جا رہی ہے۔
روس کا مقصد یوکرین کا الحاق نہیں ہے۔ پوتن نے کہا کہ یوکرین کی "حکومت” خونریزی کی ذمہ دار ہے۔ پوتن نے دوسرے ممالک کو خبردار کیا کہ روسی کارروائی میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کے "ایسے نتائج ہوں گے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے”
BREAKING: Explosions in Ukraine’s city of Mariupol pic.twitter.com/57ZZVyx5w2
— The Spectator Index (@spectatorindex) February 24, 2022
۔اطلاعات کے مطابق کراماتوسک میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے نیٹو کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین کی حمایت کی تو اسے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
Ukraine will defend itself and will win. Putin has just launched a full-scale invasion of Ukraine. Peaceful Ukrainian cities are under strikes. This is a war of aggression. The world can and must stop Putin. The time to act is now: Ukraine Foreign Minister
(file pic) pic.twitter.com/KyD2IQ9yVe
— ANI (@ANI) February 24, 2022
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے اور گھر چلی جائے۔ یوکرین نہ مانے تو جنگ ہو گی۔ روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تمام فیصلے ہو چکے ہیں۔ روس نے نیٹو ممالک سے کہا ہے کہ ہم تمام نتائج کے لیے تیار ہیں۔ یہاں ہندوستان نے یو این ایس سی میں ایک بار پھر کہا ہے کہ اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے
