بیدر 2؍فروری
عبدالصمد منجوالا
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے سال 2021-22 کاجوبجٹ پیش کیاہے ، یہ ایک بے دلی سے پیش کیاگیا بجٹ ہے۔ ملک کے زرعی ماہرین ، غریب ودرمیانہ طبقہ اور نوجوانوں کے اعتماد کو اس بجٹ نے ٹھیس پہنچائی ہے۔ یقین تھاکہ کسانوں کی مشکلات کے موقع پر یہ بجٹ ملک کے لئے اہم ہوگا ، مرکزی حکومت کسانوں کی مشکلات دور کرتے ہوئے بجٹ میں قرض معافی کااعلان کرے گی لیکن اعلان نہیں ہوا۔ زراعت میں 2.50%سے 100%تک سیس کوعمل میں لایاگیاہے۔ جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں۔ نوجوان عوام روزگارہ کے حوالے سے بھی حکومت پر اعتماد رکھی ہوئی تھی ۔لیکن حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا عوام پر بوجھ بڑھا دیاگیا۔یہ باتیں ایک پریس نوٹ جاری کرکے رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی نے کہی ہیں۔ انھوں نے کل کہاکہ ایک ہاتھ میں مراعات اور دوسرے ہاتھ میں ٹیکس کے ذریعہ لوگوں کے خواب چکناچور کردئے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو کورونا کی مہاماری کے موقع پر مشکلات سے گزرنا پڑا اور آج حکومت اس کے بدلے میں ٹیکسس کے حوالے سے خاموش ہے۔ دراصل یہ بجٹ نہیں ہے بلکہ انتخابات کے تناظر میں مرکز نے کیرالہ ، تمل ناڈواور مغربی بنگال جیسی ریاستوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے اس بجٹ کو پیش کرتے ہوئے ریاست کرناٹک کے ساتھ پورا پورا سوتیلا سلوک کیاہے۔ جس کو کرناٹک کی عوام دیکھ رہی
