سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔2 اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ

تازہ خبر عالمی

ریاض: یکم؍اپریل
(ویب ڈیسک)
سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آگیا، کل 2 اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

سعودی عرب میں مسجد احرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور بیرون مملکت سےآنے والے زائرین نے یکم اپریل کو شعبان کا آخری جمعہ ادا کیا ہے، آئندہ جمعہ رمضان کا ہوگا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نماز جمعہ ادا کرنے کےلیے آنے والے زائرین کے لیے تمام انتظامات کیے تھے، نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ صبح سویرے سے شروع ہوگیا تھا۔