دیوبند کے صحافیوں اور علمی وادبی شخصیات نے شاہد زبیری اور پسماندگان سے اظہار تعزیت
دیوبند،7؍ ستمبر
(رضوان سلمانی)
ضلع سہارنپور کے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد زبیری کے برادری نسبتی اورسہارنپور شہر کی معروف سماجی شخصیت و تاجر شاہنواز زبیری کا آج صبح اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیاہے ۔وہ تقریباً63؍ سال کے تھے۔ان کے اچانک انتقال کی خبر سے اہل خانہ، متعلقین اور عزیز و اقارب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم صوم صلوٰۃ کے پابند انتہائی باصلاحیت ،خوش اخلاق،ملنسار اور باکردار و نیک دیندار شخصیت کے مالک تھے۔مرحوم کی عمر 63 سال تھی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ڈاکٹر شاہد زبیری کے مطابق مرحوم حسب معمول آج صبح محلہ خان لم پورہ میں واقع جم میں کسرت کرنے کی غرض سے گئے تھے، جہاں اچانک انہیں دل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،حالانکہ آناً فاناً انہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اشوک نگر میں کھیت والی مسجد میں اداکی گئی، جس میں عزیزو اقارب کے علاوہ متعلقین اور شہر کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیکڑوں نمناک آنکھوں کیساتھ زبیری قبرستان میں سپرد خاک کئے گئے۔
شاہ نواز زبیری کے اچانک انتقال پر حاجی ایم شاہد زبیری، شارق زبیری، راؤ محبوب، رحمان عزیز، جنید خان، صابرعلی خاں، اوصاف گڈو ،مولانافرید مظاہری، مولاناسید شاہد الحسنی، مفتی محمد صالح الحسنی،قاری ناصرجامعی، مولاناساجد کاشفی،مولانا ندیم الوجدی، دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی ’ ’ دارالعلوم وقف کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی‘
سہیل صدیقی ،انعام قریشی ،ڈاکٹر انور سعید،مولانا نسیم اختر شاہ قیصر،اشرف عثمانی، رضوان سلمانی،فہیم صدیقی، سمیر چودھری،عارف عثمانی ،معین صدیقی ،مشرف عثمانی ،فہیم عثمانی ،نوشاد عثمانی وغیرہ سمیت ووڈکارونگ سے وابستہ سیکڑوں لوگوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
ووڈ کارونگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے بتایاکہ مرحوم کے انتقال پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور کارکنان دلی رنج ہواہے۔
