شان رسالتﷺ میں گستاخی کا ارتکاب کرنیوالی بی جے پی کی قومی ترجمان پر مقدمہ درج

تازہ خبر قومی

ممبئی :29؍مئی
(زین نیوز )
پولیس مہاراشٹرنےبدنام زمانہ بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا ۔ اس کے خلاف تنظیم رضا اکیڈمی نے پولیس میں شکایت درج کروائی یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہوگا دو دن بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما نے ایک خانگی چیانل کے مباحثہ میں شان رسالت ؐ میں گستاخی کی تھی ۔

پولیس نے پائد ھونی نے تعزیرات ہند کی دفعات کے 295A، 153A اور 505B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق نوپور شرما کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، نفرت پھیلانے اور دوسرے مذاہب کے خلاف تبصرے کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے یہ سارا معاملہ ایک ٹی بی کی بحث کے بعد شروع ہوا ہے۔معروف سیاسی و ملی رہنما تسلیم رحمانی کی جانب سے فوارے کو شیولنگ قرار دئیے جانے پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے نوپور شرما نے گستاخی ، بدزبانی بدکلامی اور دریدہ دہنی انتہا کردی

ٹائمز نائو چینل پر بی جے پی کی خاتون ترجمان نوپور شرما نےگذشتہ دو دن قبل کھلم کھلا شان رسالتﷺ میں گستاخی کا ارتکاب کیا اور نعوذ باللہ ام المومنین حضرت عائشہ اور واقعہ معراج کے تعلق سے انتہائی دل آزار اور گستاخانہ جملے ادا کیے ہیں جس کے بعد مسلمانوں میں میں زبردست غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے

جس کےبعد بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما نے دہلی پولیس کو دھمکی آمیز پیغامات کے بارے میں مطلع کیا تھا جو انہیں ایک دن پہلے ٹوئٹر کے ذریعے موصول ہو رہے تھے۔ نوپور شرما کی ٹویٹر وال پر ایک نظر ڈالتے ہوئے، انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی پولیس، دہلی پولیس کمشنر – مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں… کچھ تصویریں منسلک کر رہی ہوں… برائے مہربانی نوٹس لیں۔ انہوں نے اس ٹویٹ کو دہلی پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

دہلی پولیس نے بھی بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کے ٹویٹ کا جواب دیا۔ دہلی پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ معاملہ ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔ آپ سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ ٹی وی بحث سے شروع ہوا، جس کے بعد یہ زور پکڑتا چلا گیا۔ آخر میں نوپور شرما نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا اور متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کی

نوپور شرما کے بارے میں بات کریں تو وہ دہلی بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن ہیں۔ وہ بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کا ایک نمایاں چہرہ رہی ہیں۔ نوپور شرما وہ نام ہے جسے آپ اکثر ٹی وی مباحثوں میں بی جے پی کی حمایت کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ نوپور شرما بی جے پی کی قومی ترجمان ہیں۔