عدالت کا کنگنا رناوت کے ریئلٹی شو’’ ‘لاک اپ ‘‘کے ‘ ریلیز پر عبوری حکم التوا

تازہ خبر فلمی قومی

حیدرآباد:26؍فروری
(زین نیوز)
حیدرآباد کی سٹی سول کورٹ نے کنگنا رناوت کی میزبانی میں آنے والے شو ‘لاک اپ’ کو ریلیز کرنے پر عبوری حکم التوا جاری کیا ہے۔ یہ حکم درخواست گزار صنوبر بیگ کے دستاویزات کی سماعت اور جانچ پڑتال کے بعد دیا گیا ہے – جو کہانی اوراسکرپٹ ‘دی جیل’ کے اسکرپٹ کا واحد حق دار ہے۔واضح رہے کہ شو ‘لاک اپ پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ پہلے درج کیا گیا تھا

عدالت نے ‘لاک اپ’ کے ٹریلر کی ویڈیو کلپ کو بھی ریکارڈ پر لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ایک جیسا دکھائی دیتا ہے۔ چونکہ یہ شو 27 فروری 2022 کو ریلیز ہونا تھا۔ عدالت نے ایک فوری نوٹس کے ساتھ حکم جاری کیا ہے جس میں کسی بھی الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا وغیرہ پر شو کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اے ایل ٹی بالاجی اور بالاجی ٹیلی فلمز کو اس معاملے میں نامزد کیا گیا ہے۔ کرن میڈی کے ایم ایکس پلیئر اور اینڈیمول شائن کے ساتھ اس معاملے میں ایکتا کپور کو بھی الگ الگ نامزد کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ALTBalaji (@altbalaji)


یہ پلاٹ‘ اسکرپٹ پرائیڈ میڈیا کی ملکیت اس کے مالک صنوبر بیگ ہیں اور اسے شانتانو رے اور شیرشک آنند نے لکھا تھا اور 7 مارچ 2018 کو کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا۔ اسے فلم رائٹرز ایسوسی ایشن میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ اپنی درخواست میں، مدعی مسٹر بیگ نے بیان کیا ہے کہ اسکرپٹ کیسے تیار ہوا، اس نے اسکرپٹ کی ترقی کے مختلف مراحل میں ان کی طرف سے لگائے گئے پیسوں کی تفصیلات بھی بتائی ہیں

صنوبر نے کہا، ’’جب میں نے مذکورہ شو کا پرومو دیکھا تو میں صدمہ میں رہ گیا۔ شو نہ صرف ہمارے اسکرپٹ سے ملتا جلتا ہے بلکہ بالکل اسی کی ایک نقل ہے۔ میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ کوئی اس اسکرپٹ ر کو اس حد تک سرقہ کر سکتا ہے۔ ہم نے عدالت سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی درخواست کی ہے اور حکم التواء حاصل کر لیا ہے۔

اگر خلاف ورزی ثابت ہو جاتی ہے تو، مدعا علیہ پروڈکشن ہاؤسز کاپی رائٹ ایکٹ کے سیکشن 51 اور 52 کے تحت نتائج کے ذمہ دار ہوں گے