عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

تازہ خبر عالمی

نئی دہلی:6؍مارچ
( زین نیوز ڈیسک)
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی سے اعتماد حاصل کر لیا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کےلئے 172 ووٹوں کی ضرورت تھی۔340 کے ایوان میں سے عمران خان نے 178 ووٹ حاصل کرکے اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔
پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ہار کی وجہ عمران حکومت کو قومی اسمبلی میں خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ پیش کرنا پڑا۔

سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں عمران خان کی جماعت نے ایک اہم نشست کھو دی تھی اس سلسلے میں آج قومی اسمبلی میں عمران خان پر 178 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا۔
عمران خان کو ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین کے علاوہ ایم کیو ایم ‘ پی کے پانچ ارکان ، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ‘ کووید کے پانچ پانچ،گرانڈ ڈیموکریٹ الائنز سے تین،عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک ایک رکن نے وزیراعظم کو اپنا ووٹ دیا۔
اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔