فلم دیکھنے کے لئے پیسے نہ دینے پر آٹھویں جماعت کے طالبعلم کی خودکشی

Uncategorized

جگتیال :15؍فروری
(زین نیوز)
فلم دیکھنے کے لئے پیسے دینے سے انکار کرنے پرآٹھویں جماعت کے طالبعلم نے آدھی رات کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ۔ یہ واقعہ ضلع جگتیا ل کے جگتیا ل کے محلہ پرانی پیٹ‘ راجویر چوراستہ پر گذشتہ رات پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ پرانی پیٹ سے تعلق رکھنے وا لا خانگی اسکول میں زیر تعلیم طالبعلم11سالہ نودیپ نے دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے کے لئے اپنے والد نرسیاسے پیسے مانگے ۔ والد کی جانب سے پیسے دینے سے انکار پر دلبراشتہ ہو کر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

نودیب کی پھانسی لینے کے بعد اسکے افراد خاندان نے رات بارہ بجے جگتیال ٹاون پولیس کو اطلا ع دی جس کے بعد پولیس مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔ بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئےسرکاری دواخانے منتقل کردیا۔

بتایا جاتا ہےکہ رائیکل منڈل کےمیتھا پور سے تعلق رکھنے والے نرسیا نامی شخص دس سال قبل ذریعہ معاش کی تلاش میں شہر جگتیال منتقل ہوا تھا اور اپنے دو بچوں کے ہمراہ وہ پرانی پیٹ میں ایک مکان میں کرایہ سے مقیم تھا اور کارپینٹر کا کام کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی فرورش کررہا تھا

آٹھویں جماعت کے طالبعلم کی رات آدھی رات خودکشی سے محلہ پرانی پیٹ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی