مئی اور جون میں منعقد شدنی سدرم کیمپ منسوخ ۔ سپرینٹنڈنٹ سدکشنا دیوی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:7؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ضلع جگتیال کے مرکزی دواخانے(سرکاری دوخانے) کی سپرینٹنڈنٹ سدکشنا دیوی نے صحافتی بیان میں کہا کہ ماہ مئی اور ماہ جون میں منعقد کئے جانے والے سدرم کیمپ کا کوویڈ کی دوسری لہر کے باعث عارضی طور پر منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

چنانچہ ضلع جگتیال سے متعلقہ معذورین سے اپیل کی جاتی ہیکہ وہ می-سیوا کے ذریعہ اپنے سلاٹ کو بک کرنے کے بعد انھیں دی گئی تاریخ پر سدرم سرٹیفکیٹ کی حصولی کیلئے ضلع جگتیال کے مستقر میں واقع مرکزی دواخانے کو سدرم کیمپ میں شرکت کیلئے نہ آئیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : مایوسی ایک دھوپ ہے جو سخت سے سخت وجود کو جلاکر راکھ کردیتی ہے

 

سدرم کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں اگلی اطلاع ماہ جون کے آخری ہفتہ میں حالات کے مطابق بذریعہ تمام روزناموںکے ذریعہ دی جائیگی۔