محدود تعداد میں ’’رحمن کے مہمان‘‘ حج کی سعادت سے مشرف۔

تازہ خبر عالمی

جبل رحمت پر فرزانہ توحید کا روح پرور منظر۔رقت انگیز دعائیں
عرفات:19؍جولائی
(ایجنسیز)
سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکی افراد پر مشتمل 60 ہزار فرزندان توحید آج میدان عرفات میں وقوف کی سعادت سے مشرف ہوئے ۔کرونا وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال بھی صرف محدود پیمانے پر ہی مسلمانوں کو حج کی سعادت نصیب ہوئی۔
آج صبح فجر کے ساتھ اللہ کے مہمانوں نے حج کا عظیم رکن ادا کرکے کے حج کی سعادت سے مشرف ہوئے اس طرح سعودی باشندوں اور یہاں بیرونی خوش نصیبوں نے اسلام کا ایک اہم فریضہ انجام دے دیا۔

حجاج کرام کا کل (منگل) کو عیدالاضحی منائیں گے سعودی عرب کے بشمول تمام خلیجی ممالک میں( منگل کو )عید الاضحی منائی جائے گی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب نے سیکوریٹی کےنہایت فول پروف انتظاما ت کئے تھے ہے تاکہ کسی بھی قسم کی تخریبی کاروائی یا پھر وبائی بیماری سے بچا جا سکے۔ امسال سال سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت پر بھی بطور شاہی مہمان کسی کو طلب نہیں کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کاغروب آفتاب تک میدان عرفات میں ہی قیام کریں گے اور پھر مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے ،مزدلفہ میں میں مغرب او رعشاء کی نماز ادا کرکے یہیں شب بسر کریں گے اور منگل کی صبح بعد فجر منیٰ کارخ کریں گے ۔خوش نصیب حجاج کرام میں اس سال کورونا کے باعث ہندوستان کےحجاج شامل نہیں ہے

کل رات خیموں کے شہر منی میں نام تلاوت واذکار میں گذارنے کے بعد آج بعد نماز فجر جیسے ہی اللہ کے مہمانوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کیا ان خوش نصیبوں کی آنکھوں سے سیلاب بہنے لگا اورپھر اپنے رب کی شان میں تشکرانہ کلمات تھے۔
آج صبح سے ہی منیٰ سے عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچنے لگے تھے تھے۔بسوں ‘کارووں‘ علاوہ بڑی تعداد میں لوگ پیدل بھی میدان عرفات پہنچے

ہر طرف’’ لبیک اللہم لبیک‘‘کی صدائیں گونج رہی تھیں۔رحمن مہمانوں نے میدان عرفات‘ جبل رحمت پر گڑ گڑا کر اللہ سے اپنی‘ اپنے اہل و عیال ‘عزیزواقارب اور مسلمانوں کی بخشش و مغفرت کے لئے رقت انگیزدعائیں کیں ۔میدان عرفات میں ہر طرف بالخصوص جبل رحمت پر فرزانہ توحید کا روح پرور منظر دیکھا گیا کیا سفید احرام میں ملبوس حاجیوں کا قافلہ روحانی نظارہ پیش کر رہا تھا یہی وہ جگہ ہے جہاں حضوﷺنے خطبہ حجۃ الوداع دیا تھا تھا

’’ لبیک اللہم لبیک‘‘ کا ورد کرتے ہوئے رحمن کے کے مہمان آج صبح منیٰ سے میدان عرفات پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نمرہ سےخطبہ حج سنا اورور ظہر اور عصر کی نماز قصر کر کے ادا کی

تفصیلات کے مطابق میدان عرفات میں واقع تاریخی مسجد نمرہ میں حج کے موقع پر یوم عرفہ کو لاکھوں حجاج کرام نبی اکرمﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زظہر اور عصر کی قصرنمازیں ادا کرتے ہیں ہیں ۔مگر گزشتہ دو سالوں سے کرونا وبا کے باعث صرف محدود خوش نصیبوں کو ہی نصیب ہو رہی ہے