حفظ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودیگراکابرعلماء کرام کے خطابات
بودھن :7؍جنوری
(زین نیوز)
شہر بودہن کاممتازدینی اقامتی ادارہ مدرسہ معاذبن جبل جو گذشتہ کئ برسوں سے قوم وملت کی دینی خدمات انجام دیتا آراہاہے کئ ایک طلباء نے یہاں سے تکمیل حفظ کرکے عالمیت کی اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں آج بھی دوخوش نصیب طلباء نے حفظ قرآن مجید مکمل کیا جن کے اعزاز میں ایک خصوصی اجلاس بصدارت حضرت مولاناعبدالقدیر عمری صاحب حفظہ اللہ منعقد ہوا
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو شہر نظام آباد کے نوجوان عالم دین مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی استاد عربی ادارہ مظہر العلوم نے خطاب کرتے ہوے طلباء اور ان کے سرپرستوں ووالدین نیز ناظم مدرسہ وجملہ اساتذہ کرام کو دل کہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوے کہا قرآن کا حفظ کرلینا یہ ایک انتہای سعادت مندی وخوش قسمتی کی بات ہے حافظ قرآن اور اس کے والدین کو جوانعامات سے نوازاجاے گا

وہ تو مبنی برحقیقت ہے اور تاج وخلعت کاملنا یقینی ہے لیکن اس معاملہ میں غفلت برتنا اور صرف تکمیل حفظ کرکے مطمئن ہوجانا یہ عقلمندی کی بات نہیں ہے بلکہ الفاظ قرآن کے ساتھ ساتھ معانی قرآن کو سمجھنا بھی ضروری ہے اللہ تعالی کا یہ کلام دیگر کلاموں سے افضل واعلی ہے قرآن مجید کے علاوہ دیگر کتب سماویہ بھی اللہ تعالی نے نازل فرمائی جیسے تورات زبور اور انجیل لیکن کسی بھی کتاب کو قرآن نہیں کہا جاتاہے کلام اللہ تو کہا جاے گا
لیکن قرآن نہیں چونکہ کائنات میں سب سے زیادہ پڑھی جانی والی کتاب صرف قرآن مجید ہی ہے اسی وجہ سے اس کو قرآن کہا جاتا ہے امت مسلمہ کو بھی چاہیے کہ وہ قرآن کی عظمت وتقدس کو سمجھیں اور قرآن کےپڑھنے والوں کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھیں

اس موقع پر مولاناایوب اشاعتی نے مدرسہ ہذاکے ناظم وبانی مولاناعبدالحمید السائح قاسمی اور ادارہ کی خدمات کو سراہا اور وقت کی اہم ترین ضرورت بتلایاکہ مدارس کا ہر اعتبارسے تعاون کیا جاے صدراجلاس مولاناعبدالقدیر عمری نے دوطلباء کو قرآن مجید کا آخری رکوع پڑھاکر خطاب کیا اور صدرجلسہ ہی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کی شال وگل پوشی کی گیء مولانامرزاخالد بیگ قاسمی حافظ الیاس بیگ جنید ایڈوکیٹ ودیگر مہمانوں نے شرکت کرتے ہوے علماء کے بیانات سے استفادہ کیا
