وشو ہندو پریشد کارکنوں کے ذریعہ زد و کوب کیے جانے کا ویڈیو منظر عام
نئی دہلی :24؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
دودن پہلے مدھیہ پردیش میں فرقہ پرست ذہنیت کے حامل شرپسندوں کی جانب سے چوڑی فروش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے اب راجستھان میں مسلم بھکاری اور اس کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر وشو ہندو پریشد کارکنوں کے ذریعہ زد و کوب کیے جانے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔یہ واقعہ شہر اجمیر کے علاقے سبھاش نگر میں پیش آیا۔مذکورہ وائرل ویڈیو ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔
کچھ لوگ بھکاری سے پاکستان جانے کی بات بھی کہہ رہے ہیں جس پر بھکاری اور اس کے ساتھ موجود ایک کم عمر لڑکا ہاتھ جوڑتا ہوا نظر آ رہا ہے، لیکن شرپسند افراد اس کی ایک بھی سننے کو تیار نہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اجمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
This is in Chandrvardai Nagar, Ajmer, Rajasthan.
"Pakistan jaa,” this man says as he slaps a Muslim beggar with his two children. In the video, he kicks on the head of the young boy.
Via @asfreeasjafri pic.twitter.com/lyBgKf1nbe
— Hussain Haidry (@hussainhaidry) August 23, 2021
۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ ایک بھکاری کو پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بھکاری کے ساتھ ایک بچہ بھی ہے اور اس کی بھی پٹائی ہو رہی ہے۔ ان بھکاریوں کو صرف اس لیے پیٹا جا رہا ہے کیونکہ وہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق بھکاری کو پیٹتے ہوئے ایک شخص اس سے کہہ رہا ہے کہ ’’جا تو پاکستان چلے جا، وہاں ملے گی بھیک۔‘‘

اس ویڈیو کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ واقعہ گزشتہ 21 اگست کا ہے۔ رام گنج کے تھانہ افسر ستیندر نیگی کا کہنا ہے کہ یہ پورا معاملہ اجمیر کے سبھاش نگر کا ہے اور 21 اگست کا بتایا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعہ کے تعلق سے متاثرہ فیملی کی تلاش کی گئی لیکن اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس لیے پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے مار پیٹ کرنے والے للت شرما سمیت 5 لوگوں کو دفعہ 151 کے تحت حراست میں لے کر کورٹ میں پیش کیا ہے۔
