مرکزی حکومت کے اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع

تازہ خبر مضامین

جگتیال 31/ ڈسمبر
زین نیوز
زین نیوز
اقلیتی طلباء کیلئے مرکزی حکومت جانب سے فراہم کئے جانے والے اسکالرشپ کے ادخال کی تاریخ میں  توسیع کئی گئی ہے ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، ضلع جگتیال  سندرا راجن نےاپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے فراہم کئے جانے والے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے ادخال کی تاریخ میں 20؍جنوری2020 تک توسیع کی گئی ہے ۔تعلیمی اداروں کے لئے 05؍فروری2020 تک اسکالرشپ کی جانچ اور منظوری عطا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ سابق میں اسکالرشپ کے ادخال کی آخری تاریخ 31؍ڈسمبر2020 مقرر تھی۔اقلیتی طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ اس موقع سے مستفیدہوں۔