ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود ،جگتیال
جگتیال :23؍ڈسمبر
(زین نیوز)
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود ،جگتیال سندر وردھراجن نے اپنے صحافتی بیان کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کی تعلیمی سال 22-2021 کیلئے اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے درخواست کےاد خال کی تاریخ میں 31/ڈسمبر /2021 تک توسیع کی گئی ہے۔
کم ازکم 50 فیصدنشانات کی حصولی لازمی قرار دی گئی۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 31/ڈسمبر /2021 ،کالج INO لیول جانچ کی آخری تاریخ 15/جنوری/2021 ہے اورDMWO(DNO) لیول پر جانچ کی آخری تاریخ 31/جنوری/2021 ہے۔
ضلع جگتیال سے متعلقہ تمام سرکاری /خانگی تعلیمی اداروں کے انتظامیہ طلباء و طالبات کو تاریخ کی توسیع سے متعلق آگاہ کرواتے ہوئے مرکزی حکومت کے پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کیلئے بذریعہ آن لائن درخواست فارم کے ادخال کیلئے رہنمائی کریں ۔
