مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کابینہ سےمستعفیٰ

تازہ خبر قومی مذہبی
نئی دہلی : 6؍جولائی
(زیڈایم این ایس)
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی راجیہ سبھا کی میعاد کل یعنی جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے قبل کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم نے نقوی کے دور حکومت کی تعریف کی تھی۔
نقوی کو حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے نامزد نہیں کیا تھا، تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پارٹی انہیں ایک بڑے رول میں لانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ نقوی اب تک مرکزی حکومت میں وزیر رہے ہیں، ساتھ ہی وہ راجیہ سبھا میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر بھی تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کی میٹنگ میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور آر سی پی سنگھ کی بھی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق پی ایم مودی نے کہا کہ آپ نے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
مختار عباس نڈا نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا ہوا اس بارے میں سرکاری معلومات نہیں مل سکیں۔
مختار عباس نقوی کے ساتھ مرکزی حکومت میں وزیر آر سی پی سنگھ نے بھی جنتا دل یونائیٹڈ کے کوٹے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جے ڈی یو نے بھی انہیں راجیہ سبھا میں اگلی میعاد نہیں دی ہے۔ جمعرات کو آر سی پی سنگھ کا بطور راجیہ سبھا ایم پی آخری دن ہے۔