مسلم ملازمین کے لیے خوشخبری دفاتر سے ایک گھنٹہ پہلے گھر جانے کی اجازت

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد: یکم ؍اپریل
(ایجنسیز)
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس تناظر میں حکومت تلنگانہ نے تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ریگولر اور آؤٹ سورسنگ اور کنٹرکٹ اقلیتی ملازمین اپنے اپنے دفاتر سے ایک گھنٹہ پہلے ہی گھر جانے کی اجازت دی ہے اس سلسلہ میں چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار نے آج ایک سر کیولر جاری کیا ہے ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ 3 اپریل سے 2 مئی تک مسلم ملازمین شام 4 بجے تک اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے گھر واپس جاسکتے ہیں۔ چاند نظر آنے کے اگلے دن سے روزوں کا آغاز ہو جائے گا۔ اسلام میں ماہ رمضان کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ آسمانی کتاب قرآن مجید اسی مہینے میں نازل ہوئی۔ اس کی علامت کے طور پر اس مہینے میں روزے رکھے جاتے ہیں۔

رمضان کے مہینے میں مسلمان طلوع آفتاب سے پہلے سحر کر کے روزے رکھتے ہیں اور نمازوں کا بھی پابندی سے اہتمام کرتے ہیں۔ غروب آفتاب کے بعد روزہ کشائی کرتے ہیں۔