مشہور شاعر منور رانا کے گھر پوپی پولیس کا چھاپہ

تازہ خبر قومی

فرزند تبریز رانامفرور۔پولیس تلاشی مہم میں مصروف
لکھنؤ:2؍جولائی
(زین نیوز)

لکھنؤ میں اترپردیش پولیس کی جانب سے اردو کے شاعر منور رانا کے گھر پر چھاپے کے ایک دن بعدپولیس اہلکاروں کوپولیس اہلکاروں نےیہ انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے تبریز نے زمین کے تنازعہ کے معاملے میں اپنےچچا کوپھنسانے کے لئے کے لئے خود پر حملہ کروایا تھا

ایس پی شلوک کمار پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس میں جمعہ کے روز نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے 28 جون کو تبریز نے الزام لگایا تھا کہ ان پر دو موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا وہ فرضی او رمنصوبہ بند تھا۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ تبریز نے خوداپنے چچا اور چچا زاد بھائیوں کو پھنسانے کے لئے خود پر گولی چلوائی۔ جائیداد کے جاری تنازعہ پر الزامات عائد کرنے کے لئے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اوراس معاملے میں پولیس میں ایف آئی آردرج کروائی تھی

ایس پی نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی گواہی کی بنا پرہمیں پتہ چلا کہ تبریز نے ایسی زمین بیچی ہے جو اس کے چچا کی تھی۔انھوں نے اس کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی اور اسی وجہ سے وہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ کے تحت حملہ کرکے انہیں کیس میں ملوث کرنا چاہتا تھا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ تبریز رانا نے اپنے دو ساتھیوں حلیم اور سلطان کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنایا تھا ۔ پولیس کے مطابق تبریز نے ایسا منصوبہ بنایا اور امید ظاہر کی کہ اگر وہ خود پر حملہ کرتا ہے تو پھر وہ اپنےچچا پر یہ الزام لگاکر اس کیس میں ماخوذکردے گا اوریہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا تھا اس کا چچا اسے قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس طرح اسے یقین تھا کہ ان کےچچا اراضی کے تنازعہ کے معاملے کو آگے بڑھانے سے گریز کریںگے۔یوپی پولیس کے مطابق ، حلیم نے مشن کو انجام دینے کے لئے دو شوٹروں ، یعنی شبھم اور ستیندر کا انتظام کیا تھا۔ جمعہ (2 جولائی) کو پولیس نے تینوں کو تبریز کے معاون سلطان سمیت گرفتار کیا۔چاروں ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے جو فائرنگ کے واقعہ کے لئے استعمال کی گئی تھی ۔

پولیس نےبتایا کہ تبریز واقعہ کے بعد سے تبریز مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی متعدد ٹیمیں متحرک کردی گئیں ہیں
پولیس نے یہ بھی کہا کہ تبریز نےجائیداد کے تنازعہ کے معاملے پر اپنے چچا کوپھسانے کے لئے یہ منصوبہ بنایا تھا اور مستقبل قریب میں الیکشن لڑنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

منور رانا کے بیٹے تبریز رانا نے اپنی شکایت میں یہ الزام لگایا تھا کہ 28 جون کی شام 6 بجے کےقریب لکھنؤ۔پریاگراج شاہراہ پر نامعلوم ، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر حملہ کیا۔ انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ملزمان نے کئی راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں اور اس کی کار کو نقصان پہنچا۔ . تب اس نے اپنے ہی رشتہ کے پانچ افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے پانچوں ملزمان اسماعیل رانا ، رافع رانا ، جمیل رانا ، شکیل رانا ، اور یاسر رانا (چچا زاد بھائی) کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جو سیاستدان اعظم خان کے قریبی ساتھی ہیں۔

یوپی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس تبریز اور حملہ آوروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے جو ان سے حملے سے قبل ملے تھے۔ جب منور رانا سے پولیس اس متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انھیں کوئی اندازہ نہیں ہے اور وہ نہیں سوچتے کہ ان کا بیٹا اس طرح کی حرکت کرسکتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ پولیس اور انتظامیہ ان کے خلاف شبیہہ کو داغدار کرنے کے لئے سازشیں کررہی ہے۔

قبل ازیں مشہور شاعر منور رانا نے الزام لگایا ہے کہ اتر پردیش کے 100 پولیس اہلکاروں نے جمعرات کی رات دیر گئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ رانا نے بتایا کہ پولیس افسران نے جمعرات کی صبح ایک بجے کے بعد دستک دی اور جب ان کی اہلیہ نے جانچنے کے لئے دروازہ کھولا تو پولیس اہلکار ان کو یا گھر کے دیگر افراد کو بتائے بغیر ان کے گھر میں داخل ہوگئے۔

منور رانا کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اپنے دروازے پر پولیس کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دنگ رہ گئیں اور جب وہ اندر داخل ہوئے تو حیران رہ گئیں رانا خاندان نے الزام لگایا کہ پولیس نے تلاشی کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا اور بغیر وارنٹ کے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

منور رانا کی بیٹی اور کانگریس کی رہنما فوزیہ رانا نے انتظامیہ پر چھاپے کا الزام لگایا ہے۔ ایک ویڈیو میں ، فوزیہ نے کہا کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے اور اس کے بیمار والد کو یوپی پولیس نے بغیر کسی وجہ کے نشانہ بنایا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے ان کے فون چھین لئے اور انہیں ہراساں کیا۔