مشہور و معروف شخصیت ‘ افسانہ نگار‘ شاعر‘ مدیر ڈاکٹر سلیم قریشی کا انتقال

تلنگانہ قومی

پیلی بھیت: 19؍مارچ۔
(زین نیوز)
یہ خبر انہتائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ اترپردیش پیلی بھیت کی مشہور و معروف شخصیت ‘ افسانہ نگار‘ شاعر‘ مدیر تلفظ ادبی معمے جناب ڈاکٹر سلیم قریشی کی بعمر  65 سال مورخہ 18؍مارچ بروز جمعہ رات ایک بجے ہارٹ فیل ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا
نماز جناز ہ بعد نماز عصر ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی تدفین قریشی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ ‘ کے علاو ہ تین لڑکیاں

اور دو لڑکے محمد جازیب قریشی‘ اور محمد مائل قریشی شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے فرزند جناب محمد جازیب قریشی سے فون نمبر  8909341204 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے

ڈاکٹر سلیم قریشی ماہنامہ تلفظ ادبی معمے کےمدیر تھے.انتہائی خوش مزاج اور ملنسار  وہ کئی ایک مذہبی ‘ سماجی ‘ اور ادبی تنظیموں سے وابستہ تھے۔مرحوم کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی بلالحاظ مذہب و ملت عوام‘ مذہبی‘ سماجی‘ ادبی‘ سیاسی جماعتوںسے وابستہ افراد نے مرحوم کے مکان پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا

مدیر ڈاکٹر سلیم قریشی صاحب کا انتقال نہ صرف دنیائے اردو کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہےبلکہ معموں کی دنیا میں جو خلاء پیدہواا اس کا پُر ہونا بھی ممکن نہیں ہے